راولپنڈی: ( ) بانی تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ملنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔
عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دوں گا۔
بعدازاں ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔
عمران خان کا ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار
















