وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس پر نئی کابینہ کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تحقیقات کےلئے نیا کمیشن بنانا چاہیے یا نہیں؟ ،وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس پر نئی کابینہ کمیٹی قائم کردی،کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔

وزیر داخلہ، وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری قانون ممبران ہوں گے،کابینہ کمیٹی 2 ہفتے میں سفارشات دے گی، نیا کمیشن بنانے کی سفارش کی گئی تو ٹی او آرز کا تعین بھی کیاجائےگا۔