کراچی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ایک قدم اور آگے،جدید کمیونی کیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کامیابی کیساتھ لانچ کردیا ، سپارکواورچائنیز ایروسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے تیار ملٹی مشن کیمونی کیشن سیٹلائٹ چین کی مدد سے خلا میں بھیجا گیا۔
لانچنگ سپارکو کے دفاتر میں بڑی سکرینز پردکھائی گئی،5ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے،ترجمان سپارکو نے کہا سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں داخل کیا جائےگا،زمین سے خلا تک پہنچنے میں 3 سے 4روز لگ سکتے ہیں، سیٹلائٹ ای کامرس،ای گورننس ومعاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرےگا،پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا۔
سپارکو نے کہا پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا،مواصلاتی سسٹم پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے سائنسدانوں کی شاندار کامیابی پر فخر ہے، پاکستانی سیٹلائٹ کا چین کے خلائی مرکز سے بھجوانا پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے،پاکستانی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون کے زمین کے گردمدار میں بھیجے جانے سے پوری پاکستانی قوم نے عظیم سنگ میل عبور کر لیا ،پاکستان و عوام جدت و ٹیکنالوجی کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں گے، سیٹلائٹ نہ صرف پاکستان کے مواصلاتی نظام میں نئی روح پھونکے گا بلکہ پورے ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















