راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا پر اداروں و شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کے گرد گھیراتنگ،تحقیقات شروع کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد سے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا مہم میں شامل افراد سے بیانات لینے کا مرحلہ شروع کر دیا، راولپنڈی میں متعدد افراد سے ابتدائی پوچھ گچھ کر لی گئی،انکوائری آئندہ چند روز میں مکمل کی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر ملزموں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔
پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کے گرد گھیراتنگ،تحقیقات شروع
















