لاہور، راولپنڈی :(سپیشل رپورٹر+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشام حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، کالعدم ٹی ٹی پی ملوث، ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، معاملے کو عبوری حکومت کے سامنے اٹھایا لیکن کوئی مثبت نتائج نہیں ملے، دہشت گرد عبوری حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، سہولت کاری کرنےوالے تمام 11 ملزموں کو گرفتار کرلیا، طالبان حکومت چینی باشندوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنےوالوں کو گرفتار کر کے سزا دے یا حوالے کرے، افغانستان سے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی کیخلاف ساتھ دینے پر ہی ممکن ہے، یقین دہانی کرائی جائے افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کےلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستانی مفاد کےخلاف آپریٹ کیا جارہا ہے، معلوم ہے کونسی طاقتیں چین ،پاکستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف آئی اے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
محسن نقوی نے کہا چینی شہریوں پر دہشت گردی کے حملے کا سا را منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا، سنگین تشویش ہے، خاص طور پر چینی سکیورٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بشام حملے میں 5 چینی، ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا، تمام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےلئے کیس کا سراغ لگانا بڑا ٹاسک تھا، سب نے ملکر کیس کو ٹریس کیا اور ایک ایک چیز کا سراغ لگایا۔
وزیر داخلہ نے کہاتمام چیزوں کو سمجھتے ہیں، دہشت گرد عبوری افغان حکومت کی کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، سرحدی علاقوں میں کالعدم ٹی ٹی پی جیسے دہشت گردوں کو سہولت پہنچائی جارہی ہے،چینی شہریوں کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے، تمام صوبوں کےساتھ ملکر ایس او پیز تیار کرلئے، سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم آئندہ ماہ چین کادورہ کریں گے۔
محسن نقوی نے کہاحملوں کے تناظر میں سرحدوں پر نگرانی کو سخت کیا تاہم پھر بھی ہشت گرد کسی نہ کسی راستے سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، افغان حکومت حملے کے منصوبہ ساز قاری عبداللہ،خان لالہ ،کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نور ولی محسود و دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزا دے یاحوالے کرے، دہشت گردی کا مقابلہ سب نے ملکر کرنا ہے، پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس جانا ہوگا۔
اس موقع پر سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا 26 مارچ کو چینی انجینئر پر بشام میں حملہ کیا گیا، حملے کی تحقیقات کیلئے میری سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی، موقع سے ایک ایک شواہد کو اکٹھا کیا، دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی پاکستان کی نہیں تھی، دہشتگردی کےلئے گاڑی افغانستان سے آئی، حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی۔
رائے طاہر نے کہاخودکش حملہ آور 4 ماہ قبل افغانستان سے پاکستان آیا، گاڑی چمن کے قریب سے پاکستان میں داخل ہوئی، بشام حملہ کالعدم ٹی ٹی پی نے کیا، تمام ثبوت موجود ہیں، گرفتار 11 ملزموں کیخلاف مضبوط چالان عدالت میںپیش کیا جائیگا۔
دوسری جانبسکیورٹی فورسز نے ایک ماہ کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، مرنے والوں میں دہشت گرد سہیل عرف عظمتو ،سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی بھی شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں غیرملکی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















