پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی: (بیورو رپورٹ) پشاور میں آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل، کیپٹن سمیت 2 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا۔ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق نے شہادت کو گلے لگا لیا۔ شہید کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق ضلع رحیم یار خان اور حوالدار شفیق کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج کے مطابق کیپٹن حسین جہانگیر نے 4 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں، سوگواروں میں والدین، بہن بھائی چھوڑے۔ حوالدار شفیق نے 18 سال دفاع وطن کیلئے دئیے، سوگواروں میں اہلیہ، بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑے۔
بعدازاں شہدا کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں کورکمانڈر، پاک فوج کے افسروں، جوانوں، سول حکام نے شرکت کی، انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا جائیگا، آئی ایس پی آر نے کہا بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
دریں اثنا صدر، وزیراعظم و دیگر سیاسی قیادت نے کہا ہے پوری قوم کو شہدا پر فخر ہے، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ شہبازشریف نے کہا سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاشہید کیپٹن حسین جہانگیر ، حوالدار شفیق نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہدا وطن مان ہیں، قوم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم سکیورٹی فورسز کےساتھ ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہید کیپٹن حسین جہانگیر اورحوالدار شفیق کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی، دہشت گردوں سے خون کے ہر قطرے کا حساب لینے تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















