اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکر نجکاری کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معاشی خوشحالی و عوامی سماجی و اقتصادی بہبود کےلئے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کےلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، علی امین گنڈا پور سمیت چاروںصوبائی وزرائے اعلیٰ،چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مختلف اقدامات و منصوبوں کا جائزہ لیاگیا ۔
وزرا نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف منصوبوں و پالیسی اقدامات پر جامع پیشرفت حاصل کی ،مستقبل میں طے شدہ سنگ میلوں کو پورا کرنے کے منصوبے پیش کیے،کمیٹی نے مجموعی پیشرفت پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ،وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں ،متعلقہ محکموں کے کردار،معاشی حالات بہتر بنانے کےلئے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے فراہم کی جانےوالی سہولیات کو سراہا،اجلاس میںدوست ممالک کےساتھ جاری اقتصادی تعاون پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم نے حکومت و کاروباری فریم ورک کے تحت تجارت و سرمایہ کاری میں حالیہ اضافے پر خوشی کا اظہار کیا، ایپکس کمیٹی نے ریاستی اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کےساتھ ملکر نجکاری کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا، کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے ملک کی معاشی خوشحالی اور عوامی سماجی و اقتصادی بہبود کےلئے حکومتی اقدامات میں قدم سے قدم ملانے کےلئے پاک فوج کے پختہ عزم کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاتمام صوبوں کو ایس آئی ایف سی پر اعتماد ہے،شفافیت و کارکردگی نے تمام ناقدین کی زبانوں پر تالہ لگا دیا، صرف برادر نہیں، دوسرے ممالک بھی ایس آئی ایف سی پر بات کرتے ہیں،عسکری قیادت نے بھی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے کردار ادا کیا، فوجی و سول افسر سرمایہ کاری کیلئے ملکرکام کررہے ہیں، ایس آئی ایف سی ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ملک محنت سے ہی آگے بڑھے گا، کانٹوں سے گزرنا ہو گا، کوئی ٹونا ساتھ نہیں دےگا،زرعی ملک کی پیداوار بڑھانے کےلئے محنت کرنا ہوگی، نوجوانوں کو آئی ٹی میں موقع فراہم کرناترجیح ہے، کھربوں کے چھپے خزانے استعمال میں لانے ہےں۔
شہبازشریف نے کہا کشکول توڑ دیا،تجارتی و معاشی تعاون کو اہمیت دے رہے ہیں، حالیہ دنوں سعودی عرب اور یو اے ای کے کامیاب دورے کیے، وقت کےساتھ ایس آئی ایف سی کی افادیت بڑھتی جارہی ہے، ریکوڈک منصوبے پر ایس آئی ایف سی نے شاندار کام کیا،یو اے ای نے پاکستان میںسرمایہ کاری کیلئے 10ارب ڈالر مختص کردئیے،سعودی عرب ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے،سعودیہ اور یو اے ای یکسو ہیں تمام سرمایہ کاری ایف آئی سی ایف کے ذریعے ہی ہوگی، اپنے اہداف ایس آئی ایف سی کے ذریعے حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاملکی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کرنےوالاسروں کا تاج ہوگا،ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کےلئے معاہدہ ہوگیا ، غیر ملکی فرم کو ہائر کرلیا،پاکستانی قوم جری و ہمت والی ہے،صوبائی حکومتوں کو ایس آئی ایف سی میں ساتھ لےکر چل رہے ہیں،غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل سرخ فیتہ برداشت نہیں ،عہد کریں اپنے اہداف حاصل کر یں گے،حقیقت یہ ہے کروڑوں نہیں اربوں کے خزانے پاکستان میں دفن ہیں،جرمانے بھرے ، خزانوں کا قوم کو فائدہ نہیں ہوا، ایس آئی ایف سی صرف افواج پاکستان کے افسروں کا نام نہیں،وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا و دیگر لوگ شامل ہیں۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاآرمی چیف کی 10ارب ڈالر سرمایہ کاری پر بڑی کاوش ہے،وزیراعظم نے واضح کردیا قرض نہیں چاہیے،سارا فوکس سرمایہ کاری پر ہوگا،ایس آئی ایف سی کا اجلاس خوش اسلوبی سے ہوا،اجلاس سے قبل چاروں وزرائے اعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی،ایس آئی ایف سی پراعتماد کا اظہار کیا گیا۔
وزیراطلاعات نے کہامعیشت کے استحکام کےلئے ایس آئی ایف سی لائف لائن ہے،وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے اچھی گفتگو ہوئی، سیاست میں بات چیت ہوتی رہنی چاہیے، علی امین گنڈاپورنے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو مانا،صوبے کے امور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی،اجلاس سے اتحاد کا پیغام دیا وفاق اور تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں۔
عطا تارڑ نے کہاایس آئی ایف سی میں چائنہ، یواے ای، سعودیہ،قطر، یورپین یونین ڈیسک بنے گا،سرمایہ کاری و تجارت کو فروغ دینے کےلئے ڈیسک بنائے جائیں گے،معیشت کے اشارئیے مثبت سے مثبت ہوتے جا رہے ہیں،باہر کے ممالک سرمایہ کاری کیلئے رقوم مختص کررہے ہیں،ایس آئی ایف سی انویسٹمنٹ پر کام کررہا ،نتیجہ نظرآرہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاسرمایہ کاری پاکستان کے مفاد میں ہے،سفارتی محاذ پر ملنے والی کامیابیوں کے ثمرات جلد آنا شروع ہوں گے،عوام کو مہنگائی میں واضح کمی محسوس ہوگی،پی آئی اے کے معاملے پر کافی پیشرفت ہوئی ہے،بڈزکل کھل رہی ہیں،فرسٹ ویمن بینک و دیگر ادارے پرائیوٹائز کرنے پربات چل رہی ہے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















