ہیلی کاپٹر حادثہ،پاکستان نے ایران کو تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاایرانی حکام ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے پوری صلاحیت رکھتے ہیںاگر ضرورت پڑے تو پاکستان معاونت فراہم کرسکتا ہے،وزیراعظم نے تعزیتی دورہ کرکے ایران سے اظہار تعزیت کیا،شہبازشریف کادورہ یواے ای کامیاب رہا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاآئرلینڈ، ناروے ،سپین کی جانب سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی ہرفورم پرحمایت کرتاہے،بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی پر گہری تشویش ہے، کئی بار اپنی تشویش کا اظہاربھی کیا،بشکیک سے طلبہ اپنی مرضی سے واپس آ رہے ہیں،سنسنی خیز فیک نیوز وغلط اطلاعات پھیلانے سے خوف پھیلا،طلبہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت کو انخلا انتظامات کرنا پڑے، طلبہ یونیورسٹیز و والدین سے مشاورت کے بعد واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود کریں گے۔