محسن نقوی سے لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر اتفاق

اسلام آباد: ( ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ، سری لنکا میں قید43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا ۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،محسن نقوی نے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سکیورٹی و انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔