وفاق،کے پی پھر آمنے سامنے،اپیکس کمیٹی کااجلاس طلب،گنڈا پور مدعو نہیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاق،کے پی پھر آمنے سامنے،اپیکس کمیٹی کااجلاس 25مئی کو طلب،وزیراعلیٰ گنڈا پور مدعو نہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس25 مئی کو دن پونے 12بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا،پنجاب، سندھ ،بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت نہیں دی گئی،اجلاس میں وفاقی وزرا،نائب وزیراعظم،چاروں چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہااپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نہ بلانا بغض اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہاجعلی فارم 47 والی حکومت خیبر پختونخوا سے تعصب کی انتہا کو جاپہنچی،ملک کو صوبائیت کی طرف دھکیلا جارہاہے، قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی غیر موجودگی میں قبول نہیں، خیبر پختونخوا حکومت متعصبانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔