جھنگ:(وہاب جعفر سے)سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے ڈپٹی کمشنر عمیر کےساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی ٹراما سینٹر سمیت تمام تر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2 ماہ تک میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی بلاک کو مکمل فنگشنل کر دیا جائے گا، کارڈیک بلاک میں کیتھ لیب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،رواں سال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مکمل ریویمپنگ ہو جائے گی۔
سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پبلک سروس ڈیلوری کو بہتر بنا رہے ہیں،سیکرٹری ہیلتھ نے دسمبر 2024 تک ایم ار آئی مشین کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی،بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں وارڑز کے وزٹ کے دوران مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور تمام سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کا دورہ، ایمرجنسی بلاک 2ماہ میں فعال کیاجائے،سیکرٹری ہیلتھ علی جان
















