مریم نواز کاعوام کو ریلیف، ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کےلئے واٹر چارجز بڑھانے سے روکدیا

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کےلئے بجلی مہنگی ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کےلئے واٹر چارجز بڑھانے سے روکدیا ۔

مریم نوازکی زیر صدارت کا بینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کاچوتھا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاچارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مخالفت کریں گے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آوٹ سورسنگ ماڈل کےلئے مجوزہ سینی ٹیشن چارجز کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میںلاہور ،فیصل آباد میں 400 واٹر فلٹریشن پلانٹس سولرانرجی پر منتقل کرنے ،فیروز پور روڈ سے گارمنٹس سٹی کےلئے 306 ملین روپے سے رابطہ سڑک ، گرین پاکستان پروگرام کےلئے فنڈز ،پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاونٹس گروپ ممبر کےلئے الاونس سمیت اہم فیصلے کیے گئے،اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کےلئے حج کا وعدہ پورا کردیا گیا ،20 ملین فنڈز کی منظوری دےدی گئی، وزیر اعلیٰ نے کہا حج پر جانےوالی خواتین کو خود روانہ کروں گی۔

دریں اثنالاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہربنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغازکر دیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نوازنے 87کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کرنے کے بعد ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا، مریم نوازنے ایل ڈی اے ریونیو ون کے وینڈگ پوائنٹس کا جائزہ لیااور گفتگو کرتے ہوئے کہااچھا انتظام ہے ،کسی روز اچانک آکر دوبارہ بھی چیک کروں گی۔

وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے اپ گریڈڈ انفورسمنٹ سکواڈ کا بھی معائنہ کیا، انفورسمنٹ سکواڈ کو نئے موٹر سائیکل کی چابیاں دی گئیں۔

علاوہ ازیںوزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ پراجلاس ہوا،سیکرٹری ہاوسنگ اسد خان نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ پر پیشرفت سے آگاہ کیا،مریم نواز نے” اپنی چھت ....اپنا گھر“ پراجیکٹ کےلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک ،فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور پر تبدیل کرنے اور مخلص،محنتی پروفیشنلزکو شامل کرنے کا حکم دےدیا، مریم نوازنے معروف بزنس مین کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات میں پالیسی سازی میں تاجروں ،صنعتکاروں سے مشاورت پر اتفاق کیاگیا،مختلف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں نے تجاویز و مسائل بیان کیے۔

وزیر اعلیٰ نے بعض تجاویز پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاپنجاب کے ہر شہر میں نیچرل بزنس کلسٹر قائم کرنے کےلئے کوشاں ہیں، لاہور میں فارما انڈسٹریل زون کے قیام کےلئے تمام تر سہولتیں ،رعائتیں دیں گے، سیلیکان سٹی کی طرف سے نوازشریف آئی ٹی سٹی کےلئے رابطے کیے جارہے ہیں،لاہور میں پہلی انٹرنیشنل لیول فش مارکیٹ قائم کریں گے،عوام کی رسائی یقینی بناتے ہوئے رنگ روڈ پر ہول سیل مارکیٹیں شفٹ کرنے کا جائز ہ لیا جائے گا، ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ میں فارما انڈسٹری سے مشاورت کو ترجیح دی جائےگی۔