بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسروں کی تعینا تی کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کےخلاف کیس تیار کرائے گا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوارڈی نیشن اور مانیٹرنگ کرے گا،پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد کرپٹ افسران کےخلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔