محسن نقوی کا دورہ پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاﺅن ،شہریوں کی دعائیں

لاہور:(سپیشل رپورٹر)محسن نقوی کا دورہ پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاﺅن ،شہری دعائیںدیتے رہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچانک پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاﺅن کا دورہ کرکے شہریوں سے ملاقات کی۔

شہریوں نے وزیر داخلہ سے کہا آپ کا بہت بہت شکریہ، 30برس بعد گارڈن ٹاﺅن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں داﺅد نے دعائیں دیتے ہوئے کہا آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ، محلے دار بہت خوش ہیں۔

محسن نقوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کوبزرگ شہری کا مسئلہ حل کرنے کےلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاگارڈن ٹاﺅن پاسپورٹ آفس 24گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی انتظار کی زحمت ختم ہوگئی ، پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔