واوڈا ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس نشر کرنا بھی توہین عدالت ہے،سپریم کورٹ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیصل واوڈا ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس نشر کرنا بھی توہین عدالت،میڈیا کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،سپریم کورٹ نے دونوں سیاسی رہنماﺅں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔

حکم نامے میں کہاگیافیصل واوڈا ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنس نشرکرنےوالے بھی توہین عدالت کررہے ہیں،بادی النظر میں دونوںکی پریس کانفرنسز توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں،توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، آئندہ سماعت پر پیش ہوں،توہین عدالت کے نوٹس کا جواب 2ہفتوں میں دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے کہافیصل واوڈا ،مصطفی کمال نے عدلیہ پر الزامات لگائے، دونوں نے زیر سماعت مقدمات پر گفتگو کی، پیمرا پریس کانفرنس کا ریکارڈ ،ٹرانسکرپٹ جمع کرائے،ٹی وی چینلز و دیگر میڈیا پلیٹ فارمز توہین عدالت کا مواد چلانے سے گریز کریں، مواد چلانا بند نہ کیا گیا تو میڈیا کےخلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔