لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان،محکمہ ایجوکیشن سکول نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری سکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی، تمام تعلیمی ادارے14اگست تک بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔
دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی،محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سکولوں کا آغاز 7 بجے ہوگا ،چھٹی ساڑھے 11.30بجے ہوگی ،محکمہ تعلیم نے کہاسکولوں میں واٹر کولرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، گرمی کے وقت کوئی طالبعلم کھلے مقام یا لان میں موجود نہ ہو،نئے اوقات کار فوری لاگو ہوں گے۔
تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کاآغاز
















