گورنر کاکے پی ہاﺅس اسلام آباد میں داخلہ بند،وزیراعلیٰ نے سامان باہر پھینکوا دیا

اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)جنگ میں شدت،گورنر کاکے پی ہاﺅس اسلام آباد میں داخلہ بند،وزیراعلیٰ نے سامان باہر پھینکوا دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہاو¿س انیکسی خالی کرا لی اورسامان باہر پھینکوا دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 3روز سے کے پی ہاوس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات وہیں سے چلا رہے ہیں۔

دریں اثنامشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاصوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر کی رہائش ختم کردی،فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں، سندھ ہا ﺅس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح خیبرپختونخوا ہاﺅس میں داخلہ بند نہیں کریں گے،فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا ، گورنر انےکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی ،وزرا ءاستعمال کریں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فی الحال سندھ ہاﺅس میں قیام کا بندوست کریں، رہائش کےلئے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ کو دعوت ہے گورنر ہاوس آجائیں اگر گورنر ہاوس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاو¿س بلا لیںتاکہ تعلقات درست ہوں، صوبائی حکومت کااقدام غیر آئینی ہے،کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔

گورنرخیبر پختونخوا نے کہا سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کےساتھ لڑوں گا،سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہاوس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی، آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں، عوام کو متاثر کرنے کی بجائے صوبے کےلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔