مذاکرات ناکام، آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

مظفر آباد: ( ) حکومت سے مذاکرات ناکام، سیئنر رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر سردار عمر نذیر کشمیری نے مارچ کو آگے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

سردار عمر نذیر کشمیری نے جاری مذاکرات کو حکومتی جھوٹ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی سبسڈی کے علاوہ کسی دوسرے مطالبے کو حکومت نے ماننے سے انکار کر دیا، تمام قافلے اب مظفرآباد کی طرف مارچ کریں۔