ملتان (بیورو رپورٹ) چیئرمین سیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کاملکی معاشی وسماجی ترقی میں کردار بہت اہم ہے،تاجر برادری کی فلاحی کاموں میں بھی خدمات قابل تعریف ہیں،تاجران ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہیں جنہوں نے پاکستان کی خوشحالی و ترقی کیلئے ہر دور میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کویہاں سرکٹ ہاﺅس میں مرکزی تنظیم تاجران آل پاکستان کے وفد،ضلع ملتان کے مختلف علاقوں کے تاجر رہنماﺅں اور سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تاجر برادری کاملکی معاشی وسماجی ترقی میں کردار بہت اہم ہے: چیئرمین سینٹ
















