لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میوہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد و دیگر افسران سمیت کنٹریکٹرز موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ایمرجنسی میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ حکام اور کنٹریکٹرز نے صوبائی وزیر صحت کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میوہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی میں بچوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات اور ٹکٹنگ کے نظام کا جائزہ بھی لیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنٹریکٹرز کو میوہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ری ویمپنگ منصوبے کی پیشرفت کو خود دیکھے۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میوہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لینے دوبارہ دورہ کیا جائیگا۔ دریں اثناءصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں ایئر کنڈیشنزز کے معاملے پر ہنگامی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، حمیدہ وحیدالدین، میڈیکل ڈائریکٹر، ڈاکٹر ابوزر، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو، کنٹریکٹرز و دیگر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران چلڈرن ہسپتال میں ایئر کنڈیشنزز کے معاملے کی جانچ پڑتال کی۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو اس حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ بچوں کے علاج و معالجہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے۔ کل تک چلڈرن ہسپتال میں مزید 70 ایئر کنڈیشنرز کو انسٹال کر دیا جائیگا،ان پیشنٹ بلاک میں 100 فیصد ایئر کنڈیشننگ چل رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کے آئی سی یوز، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز HVAC سسٹم پر ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کے آو¿ٹ ڈور میں مکمل طور پر نئے ایئر کنڈیشنرز کی تنصیب کی جا چکی ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ ایمرجنسی بلاک کے گراو¿نڈ فلور پر ایئر کنڈیشنرز مکمل فعال ہیں۔ ڈائیگناسٹک بلاک کی تیسری منزل پر کینسر وارڈ میں 16 نئے ایئر کنڈیشنرز کی تنصیب کی جا چکی ہے۔ ری ویمپنگ منصوبے کے ایریا میں جلد از جلد کام مکمل کر رہے ہیں۔
بچوں کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کو کوئی مشکل نہیں آنی چاہئے : سلمان رفیق
















