اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پاکستان نے امریکہ کو جواب دیتے ہوئے کہاہے قیدیوں کی سکیورٹی اندرونی معاملہ ہے ،کسی ہدایات کی ضرورت نہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاپاکستان میں عدلیہ کا آزادانہ و شفاف نظام ہے، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے، انصاف کی فراہمی عدلیہ کا بنیادی ستون ہے،قیدیوں کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی مسائل پر کسی ہدایات کی ضرورت نہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاایک بار پھر واضح کرتے ہیں بھارت کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،موجودہ صورتحال میں بھارت کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکہ میں پاکستانی مشن دیکھ رہا ہے،سفارتخانہ عافیہ صدیقی ،قانونی ٹیم سے رابطے میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کےلئے استعمال ہو رہی ہے، شواہد موجود ہیں،بشام حملے میں ملوث افراد کے افغانستان سے رابطے تھے،غزہ میں ظلم بند ہونا چاہیے، پاکستان کشمیری بہنوں بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
قیدیوں کی سکیورٹی اندرونی معاملہ،ہدایات کی ضرورت نہیں، پاکستان کا امریکہ کو جواب
















