پرویز الٰہی کو جیل سے ہسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد (مشرق نیوز) عدالت نے پرویز الٰہی کو جیل سے ہسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو 15 روز میں پرویز الٰہی کو ہاوس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔