تاریخ رقم،پاکستا ن نے پہلاخلائی مشن چاند پر بھیج دیا

اسلام آباد ، کراچی(بیورورپورٹ) تاریخ رقم،پاکستا ن نے پہلاخلائی مشن چاند پر بھیج دیا۔

چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ پر روانہ کیا گیا،5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔

انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی،سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔