اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ،پاکستان کسی غیر ملکی قوت کو اڈے نہیں د ےگا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15ویں اجلاس میں شرکت کرینگے، اجلاس میں غزہ کی صورتحال کےساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائےگا،بھارت امریکہ، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، پاکستان کے امریکہ ،ایران کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےساتھ قومی مفاد میں تعلقات آگے بڑھائیں گے، پاکستان، چین ،ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ابھی تک تاریخ طے نہیں ہوئی۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں، پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا،سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں،بھارتی نیٹ ورک کئی دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں متحرک تھا، بھارتی ماورائے عدالت قتل کا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل چکا ، پاکستان نے بھارتی ایجنٹس کے حملوں کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے، بھارتی عمل غیرقانونی و عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے،دنیا بھارت کو کٹہرے میں لائے، فروری 2019 میں تاریخ نے خود کو دہرایا، بھارتی قیادت سیاسی مقاصد کیلئے بیان دیتی ہے، بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر تبصرہ نہیں کروں گی،فوج ،عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان ملوث ہے،عبوری حکومت کو ثبوت بھی فراہم کیے،کارروائی کامطالبہ کرتے ہیں،غزہ میں اسرائیلی جارحیت ، ناکہ بندی قابل مذمت ہے، فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہےں،سکیورٹی کونسل کو غزہ کا محاصرہ فوری اٹھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،پاکستان او آئی سی اجلاس میں غزہ میں جاری حالات کو اجاگر کرے گا، امت مسلم کو درپیش مسائل کے مشترکہ حل پر بھی بات ہوگی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہاامریکی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ،وزارت خارجہ میں قائم مقام سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، وفد کےساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیاگیا،فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری و علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ کیا ،شہزاد اکبر کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں، کچھ عناصر برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کےخلاف باتیں کرتے ہیں، پاکستان اپنی حدود سے باہر اس طرح کی کارروائیاں نہیں کرتا،بے بنیاد و جھوٹی مہم بند ہونی چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاجرمن سفیر کےساتھ طالبعلم کا واقعہ افسوسناک ہے،پاکستان امریکہ کےساتھ باہمی تجارت کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکہ سمیت کسی غیر ملکی قوت کو اڈے نہیں دیں گے،پاکستان نے واضح کردیا
















