اڈیالہ جیل منتقلی کے معاملے پر بشریٰ سے ڈیل چلنے کاانکشاف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سٹیٹ کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میںسابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے معاملے پرڈیل چلنے کاانکشاف کردیا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے بشریٰ کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقلی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے بشریٰ کے وکیل عثمان ریاض گل کی پھر عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پھر کہہ رہا ہوں دونوں اطراف عدالت کےساتھ سیاست کھیل رہے ہیں،سٹیٹ کونسل نے مو¿قف اپنایادونوں فریقین کی استدعا ہے مزید کچھ دن کا وقت دےدیا جائے، بات چیت چل رہی ہے ،امید ہے جلد ایگریمنٹ ہو جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حیرانی سے استفسار کیا ایگریمنٹ؟ سٹیٹ کونسل نے کہادوطرفہ ارینجمنٹ ہو رہا ہے ابھی حتمی نہیں اس لیے نکات نہیں بتا سکتا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے عدالت کیس کے زیرالتوا ہونے پربہت فکر مند ہے، رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنے لگا ہے تو پھرکھیل شروع کردیتے ہیں،آخری بار موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پرلازمی پیش ہو کر دلائل دیں،عدالت نے کیس پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔