کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل

صوابی:(مشرق نیوز)پاک فو ج نے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش مکمل کر لی ،شہید کے اہلخانہ اور علاقہ عوام کی پرزور فرمائش پر مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام 4ماہ کی قلیل مدت میں کیاگیا۔

مزار کی تعمیر نو و تزئین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا،کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا،مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کےلئے فاتحہ خوانی کی،کورکمانڈر پشاور کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہلخانہ سے بھی ملے،خراج تحسین پیش کیا،مزار کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔