راولپنڈی،کراچی :(بیورورپورٹ) ڈی آئی خان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردمارے گئے،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ، اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا ،دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری سے کالعدم بی ایل اے کا انتہائی مطلوب دہشتگرد پکڑا گیا،ڈی آئی جی ساو¿تھ کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی،ملزم کی ریکی کے بعد کالعدم بی ایل اے کا کمانڈر جلال سکیورٹی فورسزپرحملے کرتا تھا۔
ڈی آئی خان میں2دہشتگرد ہلاک،کراچی سے کالعدم بی ایل اے کا کارندہ گرفتار
















