اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے بدعنوان اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب عناصر کا احتساب کیا جائے گا، ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدے میں فراڈ کی تحقیقات کےلئے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دےدیا،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ سوائے فراڈ کے کچھ بھی نہیں،معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومت کے مثبت اقدامات سے برآمدات وترسیلات زر میں اضافہ ہوا ، بجلی چوری کی روک تھام ، سرمایہ کاری میں اضافے کےلئے کوشاں ہیں، نجکاری کا عمل شفاف ترین ہو گا، ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنا پڑیں گے اور پہرہ دینا پڑےگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا2019میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ کیا گیا ، پہلے مرحلے میں سگریٹ کی مینوفیکچرنگ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ ہوا پھر کھاد،چینی کی فیکٹریوں کو بھی شامل کر لیا گیا لیکن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سوائے فراڈ کے سوا کچھ نہیں تھا ، سب کچھ مالکان کی مرضی کے اوپر چھوڑ دیا گیا، بدترین قسم کی مجرمانہ غفلت ہے۔
شہبازشریف نے کہامشاورت کےساتھ لائحہ عمل طے کیا ہے 2019 سے لےکر آج تک جواب دہی ہوگی اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا،اربوں کھربوں کی قومی آمدن ضائع کر کے ملک خداداد پاکستان کےساتھ سنگین مذاق کیا گیا، 2019 میں ایسی حکومت پر تھی جو دوسروں پہ الزامات لگاتی تاہم بقول خود وہ دودھ کے دھلے تھے،،قوم کیلئے اربوں روپے کی متوقع آمد کو مکمل طورپربربادکردیاگیا،پتہ نہیں کہاں سے صاف وشفاف حکومت چلی تھی۔
وزیراعظم نے کہااپنی ذمہ داری پوری کریں گے ، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تحقیقات کےلئے کمیٹی بنا دی، 72 گھنٹے میں سخت ایکشن لیا جائےگا ،بدترین فراڈ کی اور مثال کیا ہو سکتی ہے معاہدے میں پینلٹی کی شق ہی نہیں ڈالی گئی ، کاروباری و سیاسی زندگی میں ایسا معاہدہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
شہبازشریف نے کہاپونے 2ماہ کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،کئی شعبوں میں اشارئیے بہتر ہیں، مارچ میں آئی ٹی برآمدات بلند ترین سطح پر رہیں،ترسیلات زر کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ،صورتحال آہستہ آہستہ بہترہو رہی ہے لیکن ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے، اصلاحات ،تنظیم نو کا ایجنڈا ہے ،مسائل کاسرجیکل آپریشن سے ہی خاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہابجلی چوری کی روک تھام کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، ٹرانسمیشن سسٹم میں بہت زیادہ لاسز ہیں ،بہتر بنانے اور سستی بجلی کی فراہمی کےلئے کوشاں ہیں ،تقسیم کار کمپنیوں کامعاملہ ایس آئی ایف سی اور پھر کابینہ میں پیش کیا جائے گا،ملکی مفاد میں سخت فیصلے کرنا پڑیں گے اور پہرہ دینا پڑے گا، دن رات محنت کر کے یکسوئی ،اتفاق کےساتھ ملکی کشتی کو کنارے لگائیں گے۔
شہبازشریف نے کہاڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز کے 8 اہلکار سمگلروں کا مقابلہ کرتے شہید ہوئے ، سمگلنگ بھی درد ناک کہانی ہے، ایف بی آر اربوں کھربوں روپے کماتا ہے ،پیسے خزانے میں ضرور آئیں گے اگر نہ آئے تو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں،گزشتہ روز ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور شہید کے والد سے ملاقات ہوئی، حوصلے اور صبر کی داد دیتا ہوں ،ملکر پاکستان کی خدمت کرنی ہے اب یا کبھی نہیں والا معاملہ ہے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاسعودی عرب و دیگر ممالک سے سرمایہ کاری لانے کےلئے بات چیت چل رہی ہے ، نجکاری پلان پر بھی تیزی سے عمل ہو رہا ہے، پاکستان میں بھی 4،5بڑے گروپ عمل میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں ،نجکاری کا عمل شفاف ترین ہوگا، ایک ایک پائی کے امین ہوں گے اور قوم کو جواب دہ ہوں گے۔
دریں اثنا وفاقی کابینہ نے بلوچستان میں انسداد منشیات کے مقدمات نمٹانے کیلئے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے ،افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں 30 جون 2024تک توسیع دینے کی منظوری دےدی ،خصوصی عدالت کا دائرہ اختیارضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا۔
کابینہ نے ہدایت کی خصوصی عدالت میں اچھی شہرت کے ججز تعینات کیے جائیں اور استغاثہ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے،افغان مہاجرین کے کارڈز کی معیاد میں 30 جون تک توسیع سے پی او آر کارڈ ہولڈرز پاکستان میں سکولوں، بینک اکاو¿نٹس و دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے، پی او آر کارڈ ہولڈرز کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو وطن واپس کرنے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے میں اپنے وطن واپس بھیجا جائےگا۔
وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری نے کابینہ کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی حالیہ پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا2 اپریل کو قومی و بین الاقوامی اخبارات میںاظہار دلچسپی کی دعوت کے اشتہارات شائع ہوچکے ،آخری تاریخ 3 مئی ہے ،اب تک متعدد کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا،کابینہ نے پی آئی کی نجکاری میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کردی۔
کابینہ نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان کے بورڈ کے 4ایکس آفیشو ممبران کی تعیناتی کی منظوری ،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 18 اپریل 2024 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کے تیسرے اجلاس میںکاربن کریڈٹس پالیسی کے رہنما اصولوں پرحتمی پالیسی سازی پر صوبوں سے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے متاثر ہونےوالے ممالک میں سر فہرست ہے،2022 کی بارشوں اور سیلاب سے ملک بری طرح متاثر ہوا،خادم پاکستان کے ناطے سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کےساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا کیس لڑا، احسن اقبال اور شیری رحمن کےساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں ، وزارتوں نے ملکر پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے کلیدی اقدامات اٹھائے،دوست ممالک، عالمی برادری بالخصوص سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پاکستانیوں کی پکار پرلبیک کہا جس کیلئے مجھ سمیت پوری قوم شکرگزار ہے۔
شہبازشریف نے کہاصوبائی حکومتوں اور وفاق کو ملکرموسمیاتی تبدیلی پرپالیسی سازی کرنی ہے،چیلنجز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کاربن کریڈٹس پراقدامات کو مزید تیزو موثر کرنے کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلی کے تمام امور پرصوبوں کی مشاورت کے بغیر کسی بھی قسم کی پالیسی سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیر اعظم نے صوبوں سے مشاورت کے بعد کونسل کے آئندہ اجلاس میں مسودہ پیش کرنے کی ہدا یت بھی کردی۔
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصول
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق

















