چار کمپنیوں پر پابندی کا امریکی اقدام امتیازی، دہرے معیار کا ثبوت ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اشیاءسپلائر 4 کمپنیوں پر امریکی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ امریکہ کا پابندی کا اقدام سیاسی مقاصد کیلئے ہے، مسترد کرتے ہیں، امریکہ کا اقدام امتیازی ہے اور دہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاو¿ پر سختی سے کنٹرول کا دعویٰ مذاق ہے، بعض ممالک کیلئے فوجی ٹیکنالوجیز کے لائسنس کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاملے کے کوئی ثبوت شیئر نہیں کئے گئے، ایسے اقدامات ایٹمی عدم پھیلاو¿ اور علاقائی امن و سلامتی کو کمزور کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو اس پر اعتماد میں لیا جائے کہ پابندیوں کے کیا نتائج اور انہیں کم کرنے کے کیا اقدامات کئے جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹیوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ اتنی خفیہ معلومات امریکہ تک کیسے پہنچیں۔