کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان نے غزہ کیلئے 400ٹن امداد کی 8ویںکھیپ بھیج دی، کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلسطینی سفیر احمد رباعی نے کھیپ وصول کی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاامداد میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک شامل ہے، امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے،سامان غزہ کے لوگوں کو ترسیل کےلئے مصری ہلال احمر کے سپرد کیا جائے گا،اسحاق ڈار نے کہاپاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
پاکستان نے غزہ کیلئے 400ٹن امداد کی 8ویں کھیپ بھیج دی
















