سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان دنیا سے رخصت،سپرد خاک

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان چل بسے،عمر101برس تھی،ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں اہم شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مردان کے چھوٹے سے گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، طویل کیریئر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے،چیف سیکرٹری سندھ و خیبر پختونخوا اور صدر و وزیراعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں،1971 میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکرٹری انفارمیشن بھی رہے، خود نوشت 1997 میں شائع ہوئی ۔