جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک

لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں برن پری وینشن واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر بریرہ بشیر، ڈاکٹر فرقان حیدر، مسرت مصباح و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، مقررین نے اپنی تقاریر میں برن پری وینشن کے حوالہ سے اپنی قیمتی آرا اور تجاویز پر زور دیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا پنجاب میں برن پری وینشن کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے، جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر بہت بڑی سہولت ہے،برن پری وینشن واک اور آگاہی سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہیں، معاشرے میں برن پری وینشن کے حوالہ سے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔