اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ججزخط کے معاملے پر عدالت عالیہ سمیت مقامی عدالتوں کے ججوں سے تجاویز طلب کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر کی جانب سے تمام ججوں سے پیر تک تجاویز مانگی ہیں،ججوں کو سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی بھی بھجوادی گئی،ججوں کی تجاویز کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔
ججز کے خط پر ہائیکورٹ سمیت تمام ججوں سے تجاویز طلب
















