راولپنڈی: (بیورورپورٹ)پاکستان اور ترکیہ نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے ملاقات کی، دو طرفہ دلچسپی کے امور، علاقائی امن و استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
دونوں نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا ، آرمی چیف نے موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،ترک چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کوسراہا۔
قبل ازیںترک چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
















