لاہور: (کورٹ پورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت کی بجائے چیمبرز میںسماعت پر15ججز کو نوٹس جاری کردیا،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان نے 15سول ججز سے 2 روز میں وضاحت طلب کر لی۔
عبہر گل خان نے کہا سی سی ٹی سی کیمروں کے ذریعے دیکھا گیا تو عدالتی افسر موجود نہیں تھے، سیشن جج لاہور سید علی عمران 15ججز سے وضاحت لیکر رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائیں،ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری عبہر گل خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو لکھے گئے خط میں کہا سیشن کورٹ لاہور،کینٹ کچہری کا اچانک دورہ کیا گیا،ججز غیر حاضر تھے۔
کمرہ عدالت کی بجائے چیمبرز سماعت پر15ججز کو نوٹس
















