لاہور:(کورٹ رپورٹر)لڑکی اور لڑکے کی عمر میں فرق کی شق کالعدم ،لاہور ہائیکورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ 1929 کے 95 برس پرانے قانون میں ترمیم کا حکم دےدیا۔
جسٹس شاہدکریم نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاچائلڈ میرج کےخلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، شادی قانون کا مقصد سماجی اقتصادی و تعلیمی عوامل کےساتھ جڑنا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا آئین کے تحت تمام شہری قانون کی نظرمیں برابر ہیں، کسی کےساتھ بھی امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا ،چائلڈ میرج ایکٹ 1929 میں لڑکے لڑکی کی عمر میں فرق امتیازی سلوک ہے، عمرکے فرق کوغیرآئینی و کالعدم قراردیاجاتا ہے، حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں چائلڈ میرج ایکٹ میں 15 روز میں ترمیم کرے۔
لڑکی اور لڑکے کی عمر میں فرق کی شق کالعدم ،95 برس پرانے قانون میں ترمیم کا حکم
















