اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیشنل ٹورزم کونسل کا قیام ضروری ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے لئے اعزاز کی بات کہ وزیر اعظم نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بین الصوبائی رابطہ وزارت سپورٹس میں اہمیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق کوآرڈینیشن سے بھی جائے، قومی کوآرڈینیشن نہ ہو تو نیشنل پوٹینشل یکجا نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ سپورٹس اور ٹورزم بین الصوبائی رابطہ کے اہم شعبے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نیشنل ٹورزم کونسل کا قیام ضروری ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی مظبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایشین گیمز میں پاکستان ہمیشہ 10 سے 12 میڈلز لے آتا تھا، ایشین گیمز میں پاکستان کا نام و نشان نہیں ہے، ہمیں 2025 کو کھیلوں کے احیاءکا سال ڈکلیئر کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ورلڈ کپ کے انعقاد کیلئے ممالک نے اربوں ڈالرز انویسٹ کئے، صرف ممالک یہ چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کو پروموٹ کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نیشنل انٹرنشپ پروگرام کو اس سال بڑے پیمانے پر لانچ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان صرف 700 ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، اسرائیل 13 ہزار ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ دنیا میں دودھ کی اوسطا ایکسورٹ 11 ہزار ملین لیٹر ہے، انڈیا میں اگرچہ گائے ماتا ہے تاہم بیف ایکسپورٹ میں وہ آگے ہے، کوئی ملک ہمارا گوشت لینے کو تیار نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب روپے ہے، رواںسال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے کرنی ہے، احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی ادھار پیسے لیکر کرنی پڑیگی۔
نیشنل ٹورزم کونسل کا قیام ، پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے :احسن اقبال
















