آئیں! ملکر پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں،وزیراعظم

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے پیار، محبت ،امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں، آئیں ملکر پر امن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

بیساکھی تہوار پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا دیسی مہینہ بیساکھ بہار کے موسم کی علامت اور بیساکھی پیار ،محبت ،خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے،فخر ہے پاکستان مختلف عقائد ،ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے، بیساکھی کے رنگ خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہاوفاق اور تمام صوبائی حکومتیں اس امر کو یقینی بنا رہی ہیں بیساکھی کی رسومات ادا کرنے کےلئے پاکستان میں موجود مذہبی مقامات کا دورہ کرنے والے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔