ملگدا چوک (نامہ نگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل کا خاتمہ میری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ محنتی اور قابل طلبہ کی حق تلفی ہرگز نہیں ہونے دوں گا۔ میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار رحمت اللہ ڈوگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بہتر نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، امتحانات میں نقل کروانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ طلبہ کی حق تلفی کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پڑھا لکھا پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور مستحق طلبہ کو وظائف اور مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
امتحانات میں نقل کا خاتمہ میری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے: صوبائی وزیر تعلیم
















