مارچ میں18لاپتہ افراد کی گھروں میں واپسی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مارچ میں18لاپتہ افراد کی گھروں میں واپسی، کمیشن نے ماہانہ پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ میں27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا ،33 مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹادیئے۔

کمیشن نے کہا18 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچے ،سراغ لگائے گئے 8 افراد مختلف جیلوں ،ایک حراستی مرکز میں ہے،جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے، 2302مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔