اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 5سالوں میں ملکی برآمدات دو گنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی،شہبازشریف کی زیر صدارت برآمدی شعبے کی ترقی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے وزارت تجارت کو کامیاب انٹرپرونور و سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کرنے اورای کامرس شعبے میں برآمد کنندگان جو پاکستان میں اپنی مصنوعات بنا کر دنیا بھر میں برآمد کرتے ہیں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
شہبازشریف نے کہا برآمدی شعبے کی مکمل استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئی ٹی، گھریلو استعمال کی مصنوعات، ٹیکسٹائل و منفرد شعبوں کی برآمدات کے فروغ کیلئے شعبے کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ملاقات کی ،وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز میں دانش سکول تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی۔
شہبازشریف نے کہاگلگت بلتستان میں غریب و نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں ،بچیوں کیلئے دانش سکول قائم کر رہے ہیں،دانش سکول بچوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم کےساتھ ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کریں گے،گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی، صحت و تعلیمی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،سیاحت کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔۔
مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری نے ملاقات کی، دوبارہ انتخاب پر ایرانی صدر کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور ٹیلی فون کال پر شکریہ ادا کیا،شہباز شریف نے کہا پاکستان ایران کےساتھ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات و سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی حمایت کو سراہا، ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی سفیر نے پاکستان کےساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ایران کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















