بیجنگ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چین نے بشام حملے کے بعدپاکستان سے سکیورٹی رسک مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا جس نے فوری طور پر پاکستان میں سفارتخانے و متعلقہ کمپنی کےساتھ ایمرجنسی ریسپانس پر کام شروع کردیا،ورکنگ گروپ کے سربراہ بائی تیان نے پاکستانی وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ ،وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور بشام حملے کی فوری و مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
لی جیان بائی تیان نے کہا پاکستان ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے سکیورٹی رسک مکمل ختم کرے، چینی اہلکاروں، اداروں و منصوبوں کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کرے۔
دریں اثنا چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہاپاک بیجنگ تعاون سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سماجی ،اقتصادی ترقی کی کوششوں کیلئے حمایت جاری رکھیں گے ، پاکستان میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















