اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 25 اپریل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول ہوا، چیف جسٹس نے تمام خط لکھنے والے ججز کی میٹنگ بلا کر سب سے ملاقات کی اور تحفظات کو سنا،خط میں لگائے گئے الزامات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے 26 مارچ کو چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر افطار کے بعد اجلاس بلایا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز شریک ہوئے، میٹنگ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔
اعلامیے میں کہا گیاچیف جسٹس نے اٹارنی جنرل، وزیر قانون و انصاف، سینئر جج اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات بھی کی،وزیراعظم نے ملاقات میں چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے ،متعلقہ محکموں کوہدایات کے علاوہ ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی،فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے پیراگراف53 کے مطابق قانون سازی ہوگی،جسٹس قاضی فائز نے کہاججوں کے عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کے فوری بعد ملاقات کی، سپریم کورٹ کے تمام ججز نے اتفاق رائے سے چیف جسٹس کی وزیراعظم کےساتھ ملاقات کا فیصلہ کیا، وزیراعظم چیف جسٹس ملاقات میں اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن بنانے کافیصلہ کیا گیا۔
قبل ازیںججز کے خط پر وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت کی گئی،دونوں کے درمیان ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی،وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج منصور علی شاہ بھی ملاقات میں شریک رہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میںاسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت پرلکھے گئے خط پرپیدا صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں کی ملاقات کے بعدچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرابرہی میں دوسرے روز بھی فل کورٹ اجلاس ہوا،سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے،ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کاجائزہ لیا گیا۔
عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس
















