اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوام کوایک اور جھٹکا، بجلی 2.75روپے یونٹ مہنگی،اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین پر 85 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا،اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے بلوں پر ہوگا ،کے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی،اضافے کا اطلاق 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب بجلی ایک ماہ کےلئے 5 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری لے لی گئی، اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا،نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائےگا۔
عوا م کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2.75روپے یونٹ مہنگی

















