ججوں کے خط کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی بات ہوگی: علی محمد خان

اسلام آباد (مشرق نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ججوں کے خط کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی بات ہو گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ججوں کے لکھے گئے خط سے متعلق کوئی بات کہنا قبل از وقت ہو گا۔ علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم ملاقات کیلئے عدالتی احکامات ساتھ لائے ہیں جو ان کو دئیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کر دی، ہم جو کہہ رہے تھے وہ درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں پھر بھی گاڑی روک دی گئی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ان کو ہماری صحت کا بڑا خیال ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ہم چل کر جائیں، ہم دیہاتی لوگ ہیں، ہمیں چلنا ویسے بھی بہت پسند ہے۔