مہاجرین کا انخلا ،آپریشن فیز ٹو کا 15 اپریل سے آغاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے 15 اپریل سے افغان مہاجرین کے انخلا کا آپریشن فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

15 اپریل کے بعد غیر قانونی قیام پذیر افغان مہاجرین کیلئے سفارتی سطح پر بھی رابطے کئے جائیں گے، غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار یقینی بنانے کا پلان تیار کیا جائے گا۔