کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کرپشن کے الزام میں گرفتار

کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،نیب کراچی اور اسلام آباد حکام نے مشترکہ کارروائی کرکے پکڑا۔

نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کےلئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا،ذرائع کے مطابق نیب افسر پر چیکس کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے، نیب افسر کئی چیک کیش بھی کرا چکا تھا، گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔