خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام

اسلام آباد(بیورورپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کیلئے نوٹ لکھ دیا، عدالت نے کہا اس مرحلے پر جج سے متعلق کسی قسم کی آبزرویشن دینے میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے مقدمہ میں عامر مسعود مغل کی درخواست ضمانت منظور کر لی، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے تفتیشی افسر نے تصدیق کی عامر مغل اور انکے وکلاء6 فروری کو درخواست ضمانت پر عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے موقف کی تصدیق کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ دی، وکلاءکے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ انکی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق مقدمے کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلاءکے موقف کی تصدیق کی،درخواست گزار کے وکلاءنے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام لگایا،عدالت نے کہا غیرمعمولی نوعیت کا کیس ہونے پر عامر مغل کی ضمانت منظور کر رہے ہیں، عامر مغل کی ضمانت کے کیس میں جج کے کنڈکٹ سے متعلق آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں۔