عمران خان نے پیغام دیا ہے ووٹ چوروں سے ہرگز مفاہمت نہیں ہوگی:علیمہ خان

راولپنڈی (مشرق نیوز) بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جنہوں نے ووٹ چوری کئے ہیں انکے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہو بالکل اس طرح جیسے نیلسن منڈیلا نے مفاہمت کی تھی، جنہوں نے ووٹ چوری کئے ہیں ان کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوگی، اگر چوروں سے مفاہمت کرنی ہے تو جیلوں کے دروازے کھول دیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے نمل یونیورسٹی کا پروجیکٹ جاری تھا کہ 9 مئی کے بعد سارے ٹھیکیداروں کو بھگا دیا گیا، فلاحی ادارے میں 95 فیصد بچے فری پڑھ رہے ہیں، اب ہماری کوشش تھی کہ 200 طالبعلموں کیلئے رہائش گاہیں بنالیں، وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ اب کوئی ٹھیکیداروں کو تنگ نہ کرے، اگر کوئی تنگ کرے گا تو خبردار کرتے ہیں ہم یونیورسٹی کے باہر احتجاج کریں گے۔