اسلام آباد :(بیورورپورٹ)فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف سینٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی،ن لیگی سینیٹر افنان نے قرارداد میں موقف اپنایاسب کےلئے شرم کا مقام ہے مسلم ممالک کی افواج ہیں مگر مظلوم فلسطینی بھائیوں کو کھانا نہیں پہنچا سکتے، پوری دنیا بالخصوص مسلم ممالک کےلئے شرم کا مقام ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، لوگ جس جگہ سر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اسرائیل بمباری کرتا ہے، اسرائیلی فوجی شہدا کی باڈیز کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں،ایک امریکی فوجی نے اپنے آپ کو زندہ جلا دیا، افسوس ہے پاکستان میں ایک بھی مظاہرہ نہیں کر سکے،پی پی رہنما نے کہا مسلمان اربوں کی زکوٰة ادا کرتے ہیں مگر غزہ کےلئے خوراک نہیں ، خدا کرے عرب ممالک کے تیل کنویں خشک ہوجائیں۔
دریں اثنا سینٹ میں 6بل متفقہ طور پر منظور کرلئے گئے ،6قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے جبکہ بہرمند تنگی نے سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد واپس لے لی۔
غزہ میں اسرائیلی حملے مسلم ممالک کےلئے شرم کا مقام ہے،سینٹ میں قرارداد پیش

















